Home » Interesting News » فیس بک پر ہونے والی محبت شادی میں بدل گئی،سرائیکی منڈا فرانسیسی خاتون بیاہ لایا

فیس بک پر ہونے والی محبت شادی میں بدل گئی،سرائیکی منڈا فرانسیسی خاتون بیاہ لایا

لاہور (پاکستان) فرانسیسی خاتون اور سرائیکی لڑکے کے درمیان فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعدازاں محبت میں بدل گئی، اپنی محبت سے مجبور ہو کر فرانسیسی خاتون پاکستان آگئی ، یہاں آکر خاتون نے اسلام قبول کر لیا اور دونوں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔
روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نو مسلمہ فرانسیسی خاتون عائشہ کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر میاں عمیر انتہائی پیار کرنے والا ہے ، شادی کے بعد میرے بال بناتا ہے ، کافی بہت اچھی بنا لیتا ہے جبکہ وہ میرے کپڑے استری کرتا ہے، میرے خواہش ہے کہ ہمارے سو سے زائد بچے ہوں اور ہر سال ہمارے ہاں ایک بیٹا پیدا ہو۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عمیر کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی بیوی کا خیال رکھنے والے کو رن مرید کہتے ہیں مگر مجھے عائشہ کا خیال رکھتے ہوئے خوشی ملتی ہے، ہم دونوں کا تعلق چا ر سالوں سے ہے اور الحمدللہ ہم دونوں بہت خوش ہیں، فرانس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں میاں عمیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں گھوم چکا ہوں اور کبھی موقع ملا تو فرانس ضرور جاﺅں گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …