Home » Interesting News » فیس بک کے بانی ایک بار پھر سکول جائیں گے، ڈگری بھی ملے گی

فیس بک کے بانی ایک بار پھر سکول جائیں گے، ڈگری بھی ملے گی

mark

کراچی (ویب ڈیسک) فیس بک کے بانی اور ہارورڈ کے سابق طالب علم ایک بار پھر سکول جائیں گے مگر اس بار انہیں ڈگری بھی ملے گی، فیس بک پر جاری ویڈیو میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ مئی میں ہارورڈ کی آنے والی گریجویشن سرمنی سے ابتدائی خطاب کریں گے.

زکر برگ نے 2014 میں اس وقت فیس بک بنائی تھی جب وہ سیکنڈ ائیر کے طالبعلم تھے جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کردی تھی اور پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا تھا، فیس بک پر اس وقت دنیا بھر میں 2 ارب صار فین ہیں، فیس بک پر جاری اس ویڈیو میں بانی فیس بک کے ساتھ بل گیٹس بھی موجود ہیں، اپنے ہاتھوں میں ہارورڈ کا دعوت نامہ لئے ہوئے زکر برگ بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے یاد ہے جب آپ نے 10 سال قبل اس یونیورسٹی کی گریجویشن سرمنی سے خطاب کیا تھا اس وقت میری اہلیہ نے گریجویشن کیا تھا اور میں بھی وہاں موجود تھا، انہوں نے ازراہ مذاق بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جانتےہیں کہ ہم گریجویٹ نہیں ہیں، اچھا، یہ ایک اچھا حصہ ہوتا ہے، یہ لوگ آپ کو ڈگری بھی دے دیتے ہیں، ویڈیو کے اختتام پر گیٹس فیس بک کے بانی کو ان کی تقریر لکھنے میں مدد دینے کی پیشکش کرتے ہیں۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …