Home » Pakistani Headlines » فیض آباددھرنا،جڑواں شہروں کی انتظامیہ کا سخت ایکشن کرنے کا فیصلہ

فیض آباددھرنا،جڑواں شہروں کی انتظامیہ کا سخت ایکشن کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاکستان)فیض آباد میں جاری دھرنا سے متعلق انتظامیہ نے سخت اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سپلائی لائن بھی معطل کر دی گئی ہے۔

نجی چینل”جیو نیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ چیف کمشنراسلام آبادذوالفقارحیدرکی سربراہی میں اعلی سطح کا اجلاس کا اجلاس ہو ا جس میں کمشنرراولپنڈی،آرپی اواورآئی جی خالدخٹک سمیت دیگر حکام شریک تھے،اجلاس میں دھرنے کے شرکا کے راستے محدود کرنے پر غور،جبکہ ابتدائی طورپر مری روڈ پر مزید رکاوٹیں لگادی گئیں ۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ فیض آبادپل کے گر دسٹریٹ لائٹس بھی بند کر دی جائیں گی، دوسری جانب ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کیلیے متبادل راستہ کھولنے پربھی اتفاق ہوا ہے جبکہ شہریوں کی سفری تکالیف کم کرنے کیلیے میٹروبس چلانے پر اتفاق ہوا ہے ۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس فیض آباد کے گرد راستے بند کرچکی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …