Home » Interesting News » ”قائداعظم میرے خواب میں آئے اور مجھے صدر بنا کر کہا ہے کہ ٹی وی سٹیشن جاﺅ اور۔۔۔“ باباجی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، صدر بنانے کے بعد قائداعظم نے انہیں کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

”قائداعظم میرے خواب میں آئے اور مجھے صدر بنا کر کہا ہے کہ ٹی وی سٹیشن جاﺅ اور۔۔۔“ باباجی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، صدر بنانے کے بعد قائداعظم نے انہیں کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

لاہور (پاکستان) سوشل میڈیا پر آئے روز کچھ نہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی کوئی اپنے ٹیلنٹ سے صارفین کو گرویدہ بنانے میں مصروف نظر آتا ہے تو کبھی کوئی بڑا دعویٰ کر کے توجہ اپنی جانب حاصل کرنا چاہتا ہے۔

اب جو ویڈیو منظرعام پر آئی ہے اس میں ایک بابا جی نے جو دعویٰ کیا ہے وہ تہلکہ خیز تو ہے ہی مگر اس کیساتھ ساتھ انتہائی مضحکہ خیز بھی ہے کہ انہیں خواب میں قائداعظم اور علامہ اقبال نے صدر بنایا ہے اور ان کا حکم ہے کہ اب ٹی وی سٹیشن پر جا کر قوم سے خطاب کرو۔
ویڈیو میں باباجی فرماتے ہیں کہ ”مجھے کافی دنوں سے خواب آ رہا تھا اور میں بہت پریشان تھا کہ میں کیا کروں۔ خواب میں قائداعظم اور علامہ اقبال نے بہت جاہ و جلال سے کہا کہ تم کیوں نہیں عمل کرتے، ہماری بات سنو اور ٹی وی سٹیشن یا میڈیا کے پاس خبر پہنچاﺅ، میں نے کہا کہ میری اتنی طاقت اور پہنچ نہیں تو انہوں نے فرمایا کہ ہم تم سے حلف لیتے ہیں اور تمہیں پاکستان کا صدر بناتے ہیں۔
انہوں نے مجھ سے حلف لیا، قرآن پاک کی چار سورتیں سنیں اور صدر پاکستان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تم نے حضرت داتا گنج بخش کے دربار اور علامہ اقبال کے دربار پر چادر چڑھانی ہے اور اس کے بعد ٹی وی سٹیشن پر جا کر قوم کیساتھ خطاب کرنا ہے۔۔۔ اچھا! خدا حافظ۔“

زیب النساءنامی صارف نے لکھا ”شہزادہ! تیری کمی تھی کاکے جو کسر چھوڑ دی تھی باقیوں نے، آپ آ کر پوری کریں۔ آ جائیں بس آ جائیں۔ چادر لے کر پہنچیں خطاب کیلئے۔ چادر چڑھانی کس پر ہے اس بارے میں بعد میں مل کر فیصلہ کر لیں گے“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …