Home » Pakistani Headlines » قومی احتساب بیورو نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بطور ملزم تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے: اعلامیہ جاری

قومی احتساب بیورو نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بطور ملزم تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے: اعلامیہ جاری

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی دوبارہ تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیر خزانہ سے پوچھ گچھ بطور ملزم کرے گی۔ 
قومی احتساب بیور و (نیب) نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے ، اعلامیے کے مطابق نیب وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس کیس میں دوبارہ تحقیقات کرے گی، اسحاق ڈارحدیبیہ پیپرملزریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے، تحقیقات کاآغازعدالت عظمی کے فیصلے کی روشنی میں کیاہے اور ریفرنس منسوخی پراسحاق ڈارکےخلاف بحیثیت ملزم تحقیقات کی جارہی ہے۔ وزیر خزانہ کے خلاف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔حدیبیہ پیپرملزکیس میں شہبازشریف،عباس شریف اوروالدمیاں شریف کابھی نام ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز شریف بھی اس کیس میں نامزد ملزم ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …