Home » Sports News » قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کوشش کرے، سابق کرکٹرز

قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کوشش کرے، سابق کرکٹرز

Captureاسد شفیق اور سرفراز احمد نے مشکل حالات میں عمدہ بیٹنگ کی، سلیم الطاف، سرفراز نواز

لاہور( اسپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اسد شفیق اور سرفراز احمد کے دلیرانہ کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کھلاڑیو ں نے نا صرف پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ان کی اننگز سے سری لنکن ٹیم شدید دباؤ میں آگئی جس کے نتیجہ میں سری لنکاکے دو اسٹار بیٹسمین جلد آؤٹ ہو گئے اور اب گرین شرٹس کے پاس موقع ہے کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں تاہم پچ کی کنڈیشن دیکھتے ہوئے یہ ایک مشکل ہدف ہوگا ۔سرفراز نواز نے کہا کہ اسد شفیق اور سرفراز احمد نے نا صرف اپنے جارحانہ کھیل سے قومی ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا بلکہ اس میچ میں اب پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے ۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے خراب کارکردگی سے قومی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا تھا مگر سرفراز احمد اور اسد شفیق نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے سری لنکا کی بالنگ کو ایکسپوز کر دیا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ ذوالفقار بابر نے بھی نصف سنچری بنا ڈالی۔سلیم الطاف نے کہا کہ گزشتہ روز کھیل کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کی پوزیشن قدرے کمزور تھی مگر سرفراز احمد اور اسد شفیق نے سنبھالا دیا ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کے پاس ایک بالر کی کمی ہے جس کا پاکستانی بیٹسمینوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ اب سری لنکا کے دو بیٹسمین آؤٹ ہو چکے ہیں ۔ قومی ٹیم کو چاہئے کہ وہ سری لنکا پر اپنا دباؤ برقرر رکھیں ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …