Home » Sports News » قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد ایک اور دھچکا ،ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی

قومی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کے بعد ایک اور دھچکا ،ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی

news-1448654360-5105_large

دبئی  : دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ٹی ٹوینٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ کے مطابق سری لنکا پہلے ،ویسٹ انڈیز دوسرے ،آسٹریلیا تیسرے ،جنوبی افریقہ پانچویں ،انڈیا ساتویں ،نیوزی لینڈ آٹھویں نمبرپرہے ۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 172رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان 169ہی بنانے میں کامیاب ہو سکا اور انگلینڈ نے پاکستان کو تین رنز سے شکست دیدی ۔

news-1448654358-7905

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …