Home » Interesting News » قیامت کی نشانی، خاتون نے اپنے شوہر کو حاملہ کردیا، ڈاکٹر حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

قیامت کی نشانی، خاتون نے اپنے شوہر کو حاملہ کردیا، ڈاکٹر حیرت سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

hamla

کوئٹو (نیوز ڈیسک) نسل انسانی کے آغاز سے ہی فطرت کا یہ اصول رائج ہے کہ عورت اور مرد کے تعلق کے نتیجے میں عورت اولاد کو جنم دیتی ہے لیکن مغربی معاشرے میں ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں کہ عقل انسانی حیران رہ جاتی ہے کہ آخر ان کا انجام کیا ہو گا۔ ایک ایسا ہی محیرالعقول واقعہ جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے مرد ہمسفر کو حاملہ کردیا اور اب ان کے ہاں ایک بچی کی پیدائش بھی ہوچکی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فرنانڈو مشاڈو پیدائشی طور پر مرد تھے جبکہ ان کی شریک حیات ڈیان راڈریگیز پیدائشی طور پر خاتون تھیں۔ بعدازاں انہوں نے تبدیلی جنس کروالی اور فرنانڈو نے عورت جبکہ ڈیان نے مرد بننے کا عمل شروع کر دیا لیکن ابھی دونوں کے جسم کے اندر پیدائشی تولیدی نظام موجود تھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ڈیان نے فرنانڈو کو حاملہ کر دیا۔ چار ماہ قبل جب فرنانڈو کے ہاں بچی نے جنم لیا تو اس خبر نے ہر سننے والے کو حیران کردیا۔

فرنانڈو کا کہنا ہے کہ تبدیلی جنس کے آپریشن کے بعد انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اولاد جیسی نعمت سے مالا مال ہوسکیں گے لیکن وہ اس وقت حیرت زدہ رہ گئے کہ جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ حاملہ ہیں۔ دوسری جانب ڈیان بھی اس بات پر یقین نہیں کرپارہیں کہ انہوں نے ایک مرد کو حاملہ کردیاتھا۔ ان دونوں کو دنیا کا عجیب و غریب ترین جوڑا قرار دیا جارہا ہے، جس میں بیوی نے خاوند کو حاملہ کردیا اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوگئی۔ وہ دونوں اب مزید بچوں کے خواہشمند بھی ہیں۔

 hamla
#paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …