Home » Pakistani Headlines » لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ریکارڈ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ریکارڈ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور(پاکستان)لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں شدید دھند اور سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی،بعض علاقوں میں صفر ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیددھند کے باعث حدنگاہ میں کمی ہو گئی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکپتن،جہانیاں،چشتیاں،بھوانہ،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، کلورکوٹ، گوجرہ ،لودھراں،کبیر والا،چیچہ وطنی،راجن پور،بھکر میں سموگ اور شدید دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بعض مقامات پر صفر ہو گئی،موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹروے ایم فورفیصل آبادسے گوجرہ ،موٹروے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد،موٹروے ایم ٹوکوٹ مومن سے لاہورتک بندہے ،ترجمان کے مطابق پشاورتاصوابی موٹروے بھاری ٹریفک کےلئے بند ہے،ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شہری سموگ اوردھندکے دوران غیرضروری سفرسے گریزکریں اوردوران سفرگاڑیوں پرفوگ لائٹس کااستعمال کیاجائے۔

لاہور میں دھندکی وجہ سے22غیرملکی اورمتعددملکی پروازیں تاخیرکاشکارہو گئیں،جس سے مسافر پریشانی کا شکار ہیں،ابوظہبی جانے والی پرواز 12گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوگی جبکہ کویت جانے والی پرواز 6گھنٹے تاخیرکاشکارہے ،دھند کی وجہ سے ریاض،لندن،اسلام آباداورکراچی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں اس کے علاوہ استنبول جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیرکاشکارہو گئی،جبکہ دھند کی وجہ سے کوئٹہ سے آنے اورجانے والی ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکارہو گئیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …