Home » Pakistani Headlines » لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا طیارہ گرگیا، عملے سمیت 107 مسافر سوار #paksa # paksa.co.za

کراچی:  کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا حادثے کا شکار طیارہ پی آئی اے کا تھا، ابھی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، جہاز میں عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

Check Also

عمران خان کا ن لیگ پر بڑا وار، وہ کام کردیا جو لیگی سوچ بھی نہیں سکتے تھے #paksa #paksa.co.za

اسلام آباد – وفاقی کابینہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کو …

Leave a Reply