Home » Pakistani Headlines » لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی

لاہور(پاکستان)لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکےخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشیدنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکے پاناما فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف بیانات سامنے آئے ،انہوں نے ٹوئٹس میں پاناما کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،درخواستگزارکے وکیل کا کہناتھا کہ مریم نوازنے عدلیہ کیخلاف مہم شروع کر رکھی ہے جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔
درخواستگزار کے وکیل اظہر صدیق مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …