Home » Sports News » لیونل میسی پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا ایوارڈ لے اڑے

لیونل میسی پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا ایوارڈ لے اڑے

میڈریڈ(آن لائن) سپر سٹار لیونل میسی نے پانچویں بار یورپیئن گولڈن شو کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال کی دنیا کے بڑے نام لیونل میسی کے لیے ایک اور بڑا ایوارڈ، بارسلونا سٹار نے پانچویں بار یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ جیت لیا۔ میسی کے اس اعزاز کا فیصلہ سپینش لیگ لالیگا کے فیصلہ کن میچ میں بارسا کی ایک صفر سے فتح پر ہوا۔ لیونل میسی نے سیزن میں چونتیس گول سکور کیے۔میسی فٹبال سیزن دوہزار سترہ اٹھارہ میں اڑسٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ارجنٹائنی سٹار یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی ہیٹرک ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے دوہزار چودہ، تیرہ، بارہ اور دوہزار دس یعنی چار بار یہ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ یورپیئن گولڈ شو ایوارڈ کا حقدار جرمن، سپینش، انگلش، اٹالین اور فرنچ لیگز میں گولز اور زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والا قرار پاتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپیئن گولڈن شو ایوارڈ کی دوڑ میں لیونل میسی کے علاوہ لیور پول کے محمد صالح اور ٹوٹنہم کے ہیری کین شامل تھے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …