Home » Interesting News » لیپ ٹاپ چارج کرتے ہوئے ایک غلطی نے لڑکی کا گھر جلاکر رکھ دیا، کیا غلطی تھی؟ آپ بھی جانئے اور اس ایک چیز سے ہمیشہ بچ کر رہیں

لیپ ٹاپ چارج کرتے ہوئے ایک غلطی نے لڑکی کا گھر جلاکر رکھ دیا، کیا غلطی تھی؟ آپ بھی جانئے اور اس ایک چیز سے ہمیشہ بچ کر رہیں

laptop

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ کچھ عرصے میں موبائل فونز سے آتشزدگی کے واقعات بکثرت رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب خراب چارجر کے متعلق بھی ایسی خوفناک خبر آ گئی ہے کہ آپ فوراً اپنے چارجر کی ’صحت‘ چیک کروانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایپل لیپ ٹاپ کے خراب چارجر نے ایک خاتون کا پورا گھر جلا کر راکھ بنا ڈالا ہے۔ جیما امپے نامی اس خاتون نے اپنی ’ایپل میک بک پرو‘چارجر پر لگائی اور کام پر چلی گئی۔ آدھے گھنٹے بعد ہی اسے فائرفائٹرز کی طرف سے فون کال موصول ہوئی جس میں اسے بتایا گیا کہ اس کے فلیٹ میں آگ لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب جیما فلیٹ پر پہنچی تو فائرفائٹرز آگ پر قابو پا چکے تھے تاہم اس کا تمام گھر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا اور آتشزدگی کے اس واقعے میں اس کی پالتو بلی بھی جاں بحق ہو چکی تھی۔ فائرسروس نے اپنی تحقیقات میں تصدق کی ہے کہ فلیٹ میں آگ لیپ ٹاپ کے خراب چارجر کے باعث لگی۔ جیما نے ایپل سے اس کی شکایت کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ میں جب بھی فون کرتی ہوں وہ میری ہر بار نئے شخص سے بات کرواتے ہیں جو تحقیقات جاری ہونے کا کہہ کر مجھے ٹال دیتا ہے۔میں نے یہ لیپ ٹاپ کچھ عرصہ قبل ہی 1250پاﺅنڈ (تقریباً 1لاکھ 63ہزار روپے) میں خریدا تھا جس کے چارجر کے نقص نے مجھے بہت زیادہ نقصان سے دوچار کر دیا لیکن کمپنی اب زرتلافی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

laptop

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …