Home » Sports News » مانچسٹر دھماکے پر فکرمند، کانفرنس کال طلب کر لی،تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے: آئی سی سی

مانچسٹر دھماکے پر فکرمند، کانفرنس کال طلب کر لی،تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مانچسٹر دھماکے کے باعث چیمپیینز ٹرافی کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے سوالات کے باعث ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں چیمپینز ٹرافی کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود کرکٹرز کی سیکیورٹی اور تحفظ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے اور بہت سی ٹیمیں اس وقت انگلینڈ میں ہی موجود ہیں۔ اگرچہ مانچسٹر شہر میں کوئی بھی میچ شیڈول نہیں ہے لیکن اس کے باوجود دھماکے نے کھلاڑیوں اور ان کے متعلقہ بورڈز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”آئی سی سی مانچسٹر میں ہونے والے واقعے پر فکرمند ہیں اور آج ایک کانفرنس کال طلب کی ہے جس میں مختلف ممالک میں موجود سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپین بھارتی ٹیم تاحال انگلینڈ روانہ نہیں ہوئی اور دھماکے کے بعد بی سی سی آئی نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مانچسٹر شہر میں امریکی گلوکارہ کے کنسرٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …