Home » Interesting News » ’مانچسٹر کے بعد اب ہم اس جگہ کو نشانہ بنانے والے ہیں ‘ مانچسٹر دھماکے کے بعد داعش نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا، کس کو نشانہ بنانے جا رہے ہیں؟ جان کر دنیا بھر کے سیکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑ گئیں

’مانچسٹر کے بعد اب ہم اس جگہ کو نشانہ بنانے والے ہیں ‘ مانچسٹر دھماکے کے بعد داعش نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا، کس کو نشانہ بنانے جا رہے ہیں؟ جان کر دنیا بھر کے سیکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑ گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر میں ہولناک خودکش دھماکے کے بعد اب شدت پسند تنظیم نے ایسی جگہ کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے کہ دنیا بھر کے سکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق داعش کی طرف سے نئی پراپیگنڈا ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک شدت پسند عربی لہجے میں انگریزی بولتے ہوئے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں موجود اپنے شدت پسندوں کو ہدایت کرتا ہے کہ ”ان کے شہریوں پر خنجروں سے حملے کرو، انہیں عمارتوں سے نیچے گراﺅ اور ان کے اوپر گاڑیاں چڑھا دو۔“

ویڈیو میں امریکی شہر لاس ویگاس سمیت کئی امریکی شہروں، مختلف گرجا گھروں، ایئرپورٹس، بینکوں اور ہسپتالوں کی تصاویر بھی دکھائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسند ایک راکٹ لانچر کی نمائش بھی کرتا ہے۔ویڈیو میں شدت پسند کہتا ہے کہ ”امریکی فوج کی بمباری میں ہزاروں بچے، بوڑھے اور خواتین جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں شہر تباہ ہو چکے ہیں۔ میں تنظیم کے حامیوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ جس شخص نے بھی صلیب کا نشان پہن رکھا ہو اسے نشانہ بناﺅ۔“دوسری طرف برطانیہ میں ایک اور حملے کا خدشہ اس قدر زیادہ ہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ 10سالوں میں پہلی بار دہشت گردی کے خطرے کا لیول ’انتہائی سنگین‘ کر دیا ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …