Home » Interesting News » ماں باپ بچے کے بچپن میں ہی یہ کام کرکے اسے کروڑ پتی کس طرح بناسکتے ہیں؟ معاشی ماہر نے سب سے آسان نسخہ بتادیا

ماں باپ بچے کے بچپن میں ہی یہ کام کرکے اسے کروڑ پتی کس طرح بناسکتے ہیں؟ معاشی ماہر نے سب سے آسان نسخہ بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زندگی میں کامیاب ہوں اور خوب دولت کمائیں۔ اب ایک معاشی ماہر نے ماں باپ کو ایسا آسان نسخہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے وہ خود اپنے بچے کو کروڑ پتی بنا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہر معاشیات روب گارڈنر کا کہنا ہے کہ ”بچے کی پیدائش کے فوری بعد والدین کوچاہیے کہ اس کے نام پر پنشن اکاﺅنٹ کھلوائیں اور روزانہ بچت کرنی شروع کر دیں۔ انہیں چاہیے کہ روزانہ ساڑھے 5پاﺅنڈ (تقریباً 860روپے) جمع کرنا شروع کر دیں اور بچے کی عمر 10سال ہونے تک یہ بچت جاری رکھیں۔“

روب گارڈنر کا کہنا تھا کہ ”اگر ماں باپ 10سال تک یہ بچت کریں گے تو جب ان کے بچے کی عمر 65سال ہو گی اس کے نام پربینک میں کھولے گئے پنشن اکاﺅنٹ میں رکھی گئی یہ رقم 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 15کروڑ 57لاکھ روپے) ہو چکی ہو گی، جسے وہ اپنے بڑھاپے میں پنشن کے طور پر بروئے کار لا سکے گا۔اگر ماں باپ اس رقم کو ہوش مندی کے ساتھ کہیں سرمایہ کاری میں لگا دیں تو یہ رقم مزید کئی گنا بھی بڑھ سکتی ہے۔“

 

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …