Home » Interesting News » متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب سے 2 نئی گاڑیاں تحفے میں لینے کے بعد ایسی فرمائش کردی کہ انکار پر اس کے سینے میں خنجر گھونپ کر سکون سے سوگئی

متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب سے 2 نئی گاڑیاں تحفے میں لینے کے بعد ایسی فرمائش کردی کہ انکار پر اس کے سینے میں خنجر گھونپ کر سکون سے سوگئی

khanjar

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) قتل جیسا بھیانک جرم کرنے والے کو چین نصیب ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن ایک اماراتی خاتون کی سفاکانہ بے فکری دیکھئے کہ اپنے بوائے فرینڈ کے سینے میں خنجر گھونپنے کے بعد اسی کے سینے پر سر رکھ کر سوگئی۔ ویب سائٹ wwwn کے مطابق 33 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے 40 سالہ بوائے فرینڈ کو دو گاڑیاں تحفے میں دی تھیں تاکہ وہ اس کے ساتھ شادی کرلے۔ جب اس شخص نے خاتون کی شادی کی فرمائش پوری کرنے سے معذرت کرلی تو اس نے قتل کا منصوبہ بنالیا۔

قاتلہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کثرت سے شراب نوشی کررکھی تھی۔ جب اس کا بوائے فرینڈ سوگیا تو اس نے اس کے سینے میں خنجر گھونپ دیا۔ جب اس نے مزاحمت کی کوشش کی تو دوسرا وار کردیا جس کے نتیجے میں وہ تڑپ تڑپ کر مرگیا۔ خاتون کے اس انکشاف نے پولیس کو بھی حیران کردیا کہ بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد وہ اس ک سینے پر سر رکھ کر سو گئی تھی۔ عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون کو 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اسے بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیاگیا ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد سفاک خاتون کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …