Home » Interesting News » ”مجھے قبر میں گائے دودھ پلانے آتی تھی“پینتیس سال تک کنویں میں دفن رہنے والے ایک مسلمان مزدور کی ناقابل یقین کہانی

”مجھے قبر میں گائے دودھ پلانے آتی تھی“پینتیس سال تک کنویں میں دفن رہنے والے ایک مسلمان مزدور کی ناقابل یقین کہانی

چند دن پہلے کی بات ہے ۔میری گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا تو میں راستے میں آنے والی ٹائر ورکشاپ پر رک گیا ۔رات کے دس بج چکے تھے ،اس وقت ایک ہی لڑکا ٹائرز کو پنکچرلگانے کے لئے موجود تھا،مجھ سے پہلے ایک ہی بندہ وہاں موجود تھا جس کی کار کا پنکچر لگایا جارہا تھا ۔میں اس دوران گاڑی سے اتر کر باہر کرسیوں پر بیٹھ گیا ۔پنکچر کی دوکان کا بوڑھا مالک وہاں پہلے سے بیٹھا حقہ پی رہا تھا ۔حقہ دیکھتے ہی میری طبیعت بے چین ہوئی اور بے تکلفی سے کہا ” واہ انکل مزہ آگیا “ میں نے اسکے حقہ کو دیکھتے ہوئے کہا” کیا میں بھی ایک سوٹا لگا لوں “
وہ ہنس کر بولا ” ست بسم اللہ “ اس نے حقے کی نے مجھے تھمادی اور میں نے پہلا ہی کش لگایا تھا کھانسی کا دورہ پڑگیا۔
” پتر جی حقہ پینا مردوں کا کام ہے،یہ کوئی سگریٹ نہیں ہے۔حقے کے لئے پھیپھڑوں میں جان ہونی چاہئے “
”اب کون سے جان انکل “ میں نے کہا تو وہ میری بات سمجھ گیا۔
” واقعی پہلے والی خوراکیں اور ورزشیں کہاں پتر جی “ ۔وہ کم از کم اسّی سال کے اوپر تھا ۔گھنی اور بھاری مونچھیں،سینہ چوڑا ،بدن کسرتی۔تہبند پہنا ہوا تھا۔وہ بار بار ایک لفظ بولتا” اللہ دی شاناں ویکھو“ لگتا تھا ۔یہ اس کا تکیہ کلام تھا ۔اس سے بے تکلفی شروع ہوگئی اور پرانا زمانہ یاد کرنے لگے ۔دیسی لوگوں کی دیسی باتیں۔باتوں ہی باتوں میں اسنے مجھے ایک حیران کن واقعہ سنادیا ۔انتہائی ناقابل یقین واقعہ جسے سن کر کوئی بھی یقین نہیں کرے گا۔واقعہ اس کی زبانی ہی سنیں۔
” میں اس وقت دس سال کا تھا ،سمجھ لو ستر سال پہلے کی بات ہے ۔میرے باپ دادا سرگودھا کے رہنے والے تھے ۔رب دیاں شاناں ویکھو …. میرے دادے کی عمر اس وقت سو سال تھی جب اس نے مجھے یہ واقعہ سنایا تھا ۔واقعہ یہ تھا کہ اس علاقے کے زمینداروں نے اپنی زمین پر ایک کنواں کھودنے کے لئے مزدور بلائے جو کھیتوں میں کئی روز تک کنواں کھودتے رہے ۔کنواں کافی گہرا ہوگیا اور پانی نکلنے کے قریب تھا کہ اچانک ایک روز کنویں کی ایک جانب سے مٹی کھسک کر کنویں میں گرگئی اور ایک مزدور اس میں دب گیا ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …