Home » Pakistani Headlines » مجھے متحدہ کی قیادت سے ہٹایا گیا تو ہر گلی اور کوچے میں جنگ ہوگی: الطاف حسین

مجھے متحدہ کی قیادت سے ہٹایا گیا تو ہر گلی اور کوچے میں جنگ ہوگی: الطاف حسین

286712_22582485ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مائنس الطاف حسین کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ اگر انہیں ہٹایا گیا تو ہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی۔

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ بیانات جاری کرکے ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور مائنس الطاف حسین کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ مہاجروں کی تعداد پانچ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ مائنس الطاف حسین پر مہاجر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اگر انہیں ہٹا دیا تو پھر ہر گلی اور کوچے میں جنگ ہوگی۔   متحدہ کے قائد نے کہا کہ ہمارا بھارتی خفیہ ادارے   را   سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم اس کے ایجنٹ ہیں۔ قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کا   را   سے کوئی تعلق نہیں ہے۔   را   نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیں تو پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کرینگے۔    مزید پڑھیں: الطاف حسین کا کارکنوں سے خطاب، رینجرز کا ٹیلی فون ایکسچینج پر چھاپہ

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …