Home » Interesting News » مذہبی رہنما کو قیمتی ترین ہیرہ مل گیا اور اس نے وہ۔۔۔ ایسا سچا واقعہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مذہبی رہنما کو قیمتی ترین ہیرہ مل گیا اور اس نے وہ۔۔۔ ایسا سچا واقعہ کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

hera

فری ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہونے والے افریقی ملک سیرالیون کے ایک پادری کی خوش قسمتی دیکھئے کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے خام ہیروں میں سے ایک مل گیا، اور پھر پادری کی دیانتداری اور جذبے کا اندازہ کیجئے کہ انہوں نے یہ بیش قیمت ہیرہ عوامی فلاح کے لئے حکومت کے حوالے کردیا۔ جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پادری عمانوئل موموہ کو ملنے والا ہیرہ 706 قیراط کا ہے اور انہوں نے اسے ملک کے صدر ارنسٹ بائی کروما کے حوالے کردیا ہے ، جن کے حکم پر اسے ملک کے مرکزی بینک میں جمع کروادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیرالیون وہی ملک ہے جو ہیروں کی سمگلنگ کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہے۔ اس ملک میں مختلف گینگز اور مسلح گروپوں کے درمیان ہیروں کی وجہ سے ایک دہائی تک جنگ جاری رہی۔ جب 2002ءمیں اس جنگ کا اختتام ہوا تو 50ہزار سے زائد افراد اس کی بھینٹ چڑھ چکے تھے۔ ملک کے مشرقی حصے میں باغی لوگوں کو یرغمال بنا کر ہیرے کی کانوں میں کھدوائی کراتے تھے۔ یہاں سے ملنے والے ہیروں کو بیچ کر وہ ہتھیار خریدتے تھے، اور اسی عمل نے ”خونی ہیرا “ کی اصطلاح کو جنم دیا۔

پادری عمانوئل کو ملنے والے ہیرے کی قیمت ابھی نہیں لگائی گئی تاہم ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ کئی لاکھ ڈالر کا ہوگا۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …