Home » Pakistani Headlines » مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپ کا سکہ 31 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپ کا سکہ 31 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا

50 sika

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

سٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کے انتقال سے تقریباً ایک ہفتہ بعد 15 جولائی 2016ءکو ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سکہ جاری کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ سکہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات کی یاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔

اس سکے کی ایک جانب ہلال اور ستارہ بنا ہوا ہے اور اسلامی جمہوری پاکستان کندہ ہے جبکہ دوسری جانب عبدالستار ایدھی کی تصویر کیساتھ پیدائش کا سال 1928ءاور وفات کا سال 2016ءدرج ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …