Home » Interesting News » مردوں کا دماغ زیادہ بڑا ہوتا ہے یا خواتین کا؟ بالآخر تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مردوں کا دماغ زیادہ بڑا ہوتا ہے یا خواتین کا؟ بالآخر تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا، جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

demag

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عرصے سے بحث چلی آ رہی ہے کہ خواتین زیادہ ذہین ہوتی ہیں یا مرد۔ اب نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اس کا ایسا حتمی جواب دے دیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں خوش ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”خواتین کا دماغ مردوں کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود یادداشت کے معاملے میں وہ مردوں سے تیز ہوتی ہیں، مگر جب آئی کیو لیول کی بات آتی ہے تو مرد خواتین سے چار پوائنٹس کے ساتھ بازی لے جاتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق ایراسمس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 900مردوخواتین پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے ان کے دماغوں کے ایم آر آئی سکینز کرکے پتا چلایا ہے کہ مردوں کا دماغ خواتین سے لگ بھگ 14فیصد بڑا ہوتا ہے اور خواتین کی ذہانت بھی مردوں کی نسبت لگ بھگ 3.75آئی کیو پوائنٹس کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین میں مکانی صلاحیت (Spatial ability)بھی مردوں کی نسبت نمایاں طور پر کم ہوتی ہے۔تاہم یادداشت میں وہ مردوںسے تیز ہوتی ہیں۔

demag

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر دمتری وین ڈر لنڈین کا کہنا تھا کہ ”ہم جانتے ہیں کہ سابق تحقیقات میں معلوم ہو چکا ہے کہ خواتین کے دماغ زیادہ منظم ہوتے ہیں اور معلومات کو بہتر اور مئوثر انداز میں پراسیس کرتے ہیں لیکن ہم نے اپنی تحقیق میں اس پہلو کو مدنظر نہیں رکھا۔ہم نے دونوں کے دماغ کے سائز اور ذہانت پر تجربات کیے ہیں اور نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ مردوں کا دماغ بھی بڑا ہوتا ہے اور ان میں ذہانت بھی زیادہ ہوتی ہے۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …