Home » Interesting News » مسافر نے اتحاد ائیرویز کے خلاف کروڑوں کا دعویٰ کر دیا، وجہ ایسی پریشانی جس کا سامنا ہمیں ہر فلائٹ میں ہی کرنا پڑتا ہے

مسافر نے اتحاد ائیرویز کے خلاف کروڑوں کا دعویٰ کر دیا، وجہ ایسی پریشانی جس کا سامنا ہمیں ہر فلائٹ میں ہی کرنا پڑتا ہے

news-1438369309-3874_large

سڈنی: موٹے افراد سے دنیا بلاوجہ ہی تنگ نہیں رہتی یقینا اس کی اہم وجوہات ہیں اور اس کی ایک مثال وہ موٹا شخص ہے جس نے متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیرلائن کو تقریباً اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کے خدشے سے دوچار کر دیا ہے۔ مشہور ڈیزائنر اینڈریو باسس نے ائیرلائن کے خلاف یہ کہہ کر اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کا دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بیٹھے موٹے شخص نے انہیں طویل سفر کے دوران ڈھنگ سے بیٹھنے کی جگہ نہ دی جس کی وجہ سے وہ کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔
اینڈریو کا دعوی ہے کہ ابوظہبی سے سڈنی جانے والی 14 گھنٹے طویل پرواز کے دوران مسلسل موٹے مسافر کے ساتھ بیٹھنا ہی ان کی کمر کے مسئلے کی وجہ بنا ہے کیونکہ موٹے شخص نے ان کے بیٹھنے کیلئے بہت کم جگہ چھوڑی اور سارات وقت کھانس کھانس کر بھی نہیں تکلیف پہنچاتا رہا۔ وہ کہتے ہیں کہ 14 گھنٹے کے دوران ایک لمحہ بھی وہ سیدھے ہو کر نہ بیٹھ سکے اور جب 5 گھنٹے کی مصیبت کے بعد سیٹ تبدیل کرنے کی درخواست کی تو عملے نے سیٹ تبدیل کرنے سے معذرت کر لی۔ اگرچہ کچھ وقت کیلئے ان کی سیٹ تبدیل ہوئی لیکن پھر واپس موٹے مسافر کے ساتھ ہی بٹھا دیا گیا۔ اینڈریو کے وکیل نے بتایا کہ ان کی شکایت ائیرلائن کے خلاف ہے جس نے اینڈرئیو کے ساتھ موٹے مسافر کو بٹھایا جبکہ مذکورہ مسافر سے انہیں کوئی شکوہ نہیں ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …