Home » Pakistani Headlines » مسلم لیگ ن کےاگلے صدر شہباز شریف ہوں گے،نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کردیا

مسلم لیگ ن کےاگلے صدر شہباز شریف ہوں گے،نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کردیا

لاہور(پاکستان)سابق وزیراعظم وپارٹی صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے شہباز شریف کوپارٹی صدر بنائے جانے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا،جبکہ ان کی باقاعدہ تقرری الیکشن کے ذریعے کروائی جائے گی۔

نجی چینل ’’جیونیوز‘‘کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات جاتی امراء میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔  اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال بھی  کیا گیا۔

نجی چینل” ایکسپریس نیوز “کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے پارٹی امور، سینٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے خصوصا پنجاب میں نیب کی کارروائیوں اور سرکاری افسران کی گرفتاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کرسکتا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …