Home » Interesting News » مسلم ملک انڈونیشیا کے ساحل سمندر پر یہ انتہائی خوفناک چیز اچانک ابھر کر سامنے آ گئی جسے دیکھ کر لوگوں نے دوڑیں لگا دیں ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا یہ کوئی کشتی یا جہاز نہیں ہے بلکہ ۔۔۔

مسلم ملک انڈونیشیا کے ساحل سمندر پر یہ انتہائی خوفناک چیز اچانک ابھر کر سامنے آ گئی جسے دیکھ کر لوگوں نے دوڑیں لگا دیں ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا یہ کوئی کشتی یا جہاز نہیں ہے بلکہ ۔۔۔

dangerous

جکارتہ : انڈو نیشیاءکے ساحل پر ایک نامعلوم سمندری مخلوق کی تیرتی ہوئی لاش اچانک اوپر آ گئی جسے دیکھ کر شہریوں کے ہوش وہواس ہی اڑ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیاءکے جزیرہ سیرم کے ساحل پر اچانک نامعلوم سمندری مخلوق کی لاش اچانک اوپر آ گئی جسے ابتدائی طور پر شہریو ں نے کوئی ڈوبی ہوئی کشتی سمجھا یا پھر جہاز لیکن ایسا کچھ نہیں تھا ۔تحقیق کاروں نے پتہ لگایاہے کہ یہ ایک سمندر مخلوق ہے جو کی موت تقریبا تین دن پہلے ہوئی ہے اور اس میں سے خون بھی بہہ رہاہے جبکہ اس کی لمبائی تقریبا 15میٹر ہے ۔جزیرے پر موجود سیاحوں اور دیگر شہریو ں نے جب اسے دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کر لیا ۔انڈونیشیا کی بحریہ کا کہناہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پرویل مچھلی کی ایک نسل ’ہمپ بیک ‘کی معلوم ہوتی ہے جبکہ دیگر کا کہناہے کہ یہ کوئی اور ہی مخلوق ہے تاہم اس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …