Home » Pakistani Headlines » ملکی سالمیت خطرے میں ،پاکستان کی کشتی بھنورمیں پھنسی ہے : پرویز مشرف

ملکی سالمیت خطرے میں ،پاکستان کی کشتی بھنورمیں پھنسی ہے : پرویز مشرف

کراچی (پاکستان)پا کستان عوامی اتحاد کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشر ف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت خطرے میں ہے جبکہ پاکستان کی کشتی بھنور میں پھنسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشترپارک میں پاکستان عوامی اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزمشرف کاکہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اورفوج پاکستان کودھمکیاں دیرہاہے۔ پیپلز پارٹی اورن لیگ سے چھٹکاراحاصل کرنااور پنجاب میں سیاسی خلا کو پر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی صرف مہاجروں کا نہیں ہے، مہاجرخودکوتنہا نہ سمجھیں میں ان کے ساتھ ہوں،کراچی میں پانی ہے نہ بجلی ،گندگی کے ڈھیرکوصاف کرنا ہے جبکہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چا ہئیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …