Home » Interesting News » موبائل فون کا اوپر والا حصہ توڑنے پر شوہر نے بیوی کو مار مار کر موت کی وادی میں پہنچادیا

موبائل فون کا اوپر والا حصہ توڑنے پر شوہر نے بیوی کو مار مار کر موت کی وادی میں پہنچادیا

mbl

بیجنگ (نیوز ڈیسک) موبائل فون کی محبت آج کل لگ بھگ ہر کسی کے دل میں پائی جاتی ہے مگر چین میں ایک شخص اس جنون میں حد سے گزرگیا اور اپنے موبائل فون کی سکرین توڑنے کے شک میں جواں سال بیوی کو ڈنڈوں کے وحشیانہ وار کرکے قتل کردیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ شخص سیو اور اس کی بیوی کا تعلق ینشوان شہر سے بتایا گیا ہے۔ ان کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کو دونوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد سیو گھر سے نکل گیا۔ جب وہ کچھ گھنٹوں بعد واپس آیا تو اپنے موبائل فون کی سکرین ٹوٹی ہوئی پائی۔ اسے شبہ ہوا کہ یہ کام اس کی اہلیہ نے کیا تھا۔ موبائل فون کی سکرین ٹوٹنے کا بدلہ لینے کے لئے اس نے ایک ڈنڈا اٹھایا اور کمرے میں سوئی ہوئی اہلیہ پر وحشیانہ وار شروع کردئیے۔ خاتون کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جو اس کی موت کا سبب بنیں۔ لرزہ خیز جرم کے بعد درندہ صفت شخص جنگل کی جانب فرار ہوگیا۔

چینی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی تلاش کے لئے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا گیا اور بالآخر وہ شہر کے پرہجوم علاقے میں ایک سٹور کے اندر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …