Home » Technology & Gadgets » موبائل میں چھپی انتہائی دلچسپ خفیہ گیم جو آپ کو معلوم نہیں، ابھی کھیل کر دیکھیں

موبائل میں چھپی انتہائی دلچسپ خفیہ گیم جو آپ کو معلوم نہیں، ابھی کھیل کر دیکھیں

mbl apps.

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) آپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ پر گوگل کروم میں چھپی گیم تو ضرور کھیلی ہوگی، یہ گیم اس وقت چلتی ہے جب انٹرنیٹ کی سروس مہیا نہ ہو۔اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب گوگل نے یہ گیم اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی متعارف کروادی ہے۔

موبائل استعمال کرتے ہوئے اگر آپ کو انٹرنیٹ کنکشن بند ہوجائے تو انسان بہت زیادہ مایوسی اور غصے کا شکار ہوجاتا ہے اور اس چیز کو دیکھتے ہوئے گوگل نے یہ گیم دے دی ہے۔آپ کے سامنے ایک ڈائناسور ظاہر ہوگا اور اب آپ اپنی موبائل کی سکرین کو اپنی انگلی کی مدد سے ٹچ کرتے ہوئے یہ گیم کھیل سکیں گے۔اس گیم میں سب سے زیادہ سکور کی ایک آپشن بھی آرہی ہوگی جسے دیکھ کر آپ کو اپنی کارکردگی کا اندازہ بھی رہے گا۔آپ یہ گیم جہاز میں بھی بیٹھ کر کھیل سکتے ہیں کیونکہ ایئرپلین موڈ کی وجہ سے انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا اور آپ اس دوران اس گیم سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …