Home » Interesting News » موت سے پہلے کینسر میں مبتلاماں کا بیٹی کے نام جذباتی خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

موت سے پہلے کینسر میں مبتلاماں کا بیٹی کے نام جذباتی خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

واشنگٹن(این این آئی)ایک نوجوان امریکی لڑکی نے اپنی والدہ کا دلدوز خط شیئر کیا ہے جو انہوں نے مرنے سے قبل لکھا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ خط سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگوں کے دل کی زبان بن گیا ہے۔پیگی سمرس گردے کے سرطان میں مبتلا تھیں اور انہوں نے یہ خط اپنی 18 سالہ بیٹی ہینا کے لیے امریکی ریاست انڈیانا میں اپنی وفات سے پہلے لکھا تھا۔ہینا کے نام اس خط میں سکول اور رشتوں کے بارے میں مشورے شامل ہیں اور اسے ٹوئٹر پر 90 ہزار سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا ہے کیونکہ ان کے الفاظ دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ جذباتی خط اس طرح شروع ہوتا ہے، ‘ہینا، اگر آپ یہ خط پڑھ رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سرجری کامیاب نہیں رہی۔ مجھے افسوس ہے، لیکن میں نے اس موذی مرض کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میرا خیال ہے کہ خدا نے میرے لیے کوئی دوسرا کام منتخب کر رکھا ہے۔ابو کے ساتھ صبر کا مظاہرہ کرنا، یہ ان کیلئے مشکل وقت ہے اور انہیں اس سے نکلنے میں کچھ وقت لگے گا۔ تم دونوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے اور خوب باتیں کرنے کی ضرورت ہے، حالانکہ باتیں کرنا ہم لوگوں کی خاصیت نہیں ہے لیکن کوشش جاری رکھنی ہے، ہمت نہیں ہارنی۔ جتنا ہوسکے تم اکثر لوگوں سے کہو کہ تم ان سے محبت کرتی ہو۔

زندگی کے مزے لو اور ہر دن کو اس طرح گزارو جس طرح وہ تمہارا آخری دن ہو کیونکہ ہم میں سے کسی کو یہ نہیں معلوم کہ آج ہمارا آخری دن ہے اور سب سے بڑھ کر اس بات کا دھیان رہے کہ میں تمہیں اتنا چاہتی ہوں کہ تم اسے کبھی جان نہیں پاﺅ گی۔ ہینا نے بتایا کہ خط پڑھنا بہت مشکل تھا، ہم سب نے اس خط کو اس رات پڑھا جس روز ماں کا انتقال ہوا تھا، سب کچھ بہت جذباتی تھا۔ حالانکہ یہ بہت سخت تھا لیکن اس سے سکون بھی بہت ملا۔ ان کے خط سے یہ بات سمجھنے میں مدد ملی کہ سخت سے سخت حالات میں بھی وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …