Home » Interesting News » موٹرے وے 18برس کی ہو گئی ،موٹر وے انتظامیہ کا سالگرہ پر چالان نہ کرنے کا اعلان

موٹرے وے 18برس کی ہو گئی ،موٹر وے انتظامیہ کا سالگرہ پر چالان نہ کرنے کا اعلان

news-1448468724-4521_large

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے 18سال مکمل ہونے پر سالگرہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کو (کل)ایک روز کیلئے چالان نہ کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق موٹر وے موجودہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دور حکومت حکومت میں 1997میں تعمیر کروایا تھا جو کہ آج شہریوں کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو رہی ہے جس کے باعث مسافر انتہائی محفوظ اور تیز ترین طریقے سے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں ۔موٹر وے انتظامیہ نے 18سال مکمل ہونے پر موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ کل ’بروز جمعرات‘کو مسافروں کا چالان نہیں کیا جائے گا جبکہ اوور سپیڈنگ کرنے والوں کو روک کر وارننگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ موٹر وے پر زیادہ تر چالان گاڑیوں کی جانب سے اوور سپیڈنگ کرنے کے باعث کیے جاتے ہیں ۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …