Home » Pakistani Headlines » میرٹ اور معیار پر سمجھوتہ نہیں،بلدیاتی نمائندے نظام کی تبدیلی کے لئے کرداراداکریں :پرویز خٹک

میرٹ اور معیار پر سمجھوتہ نہیں،بلدیاتی نمائندے نظام کی تبدیلی کے لئے کرداراداکریں :پرویز خٹک

news-1448720300-3514_large

نوشہرہ : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معیار میرٹ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، کرپشن اور کمیشن میں ملوث افسران احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،بلدیاتی نمائندے حکومت کے دست بازو بن کرنظام کی تبدیلی اورانصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں اپنا اہم کرداراداکریں ورنہ قوم کسی کو معاف نہیں کرے گی،نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے کہا کہ حکومت نے تمام محکموں سے سیاسی مداخلت ختم کرکے مانیٹرنگ اور نگرانی کانظام رائج کردیاہے۔ صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور وزراءکی سرکاری محکموں میں مداخلت ختم کردی گئی ہے اور ان کا قانون سازی کے سوا کوئی ا ختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں غربت اور استحصالی نظام ختم کرکے عدل وانصاف کا بول بالا کرنا چاہتی ہے، صوبے سے فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے حقیقی تبدیلی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بلدیاتی نمائندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری انہی پر عائد ہو گی اسلئے وہ اپنے کاموں کی مکمل نگرانی کریں اور کسی بھی سرکاری محکمے کو ان ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …