Home » Interesting News » میکسیکو ، امریکہ سرحد پر 3منٹ کی شادی انوکھی شادی ، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

میکسیکو ، امریکہ سرحد پر 3منٹ کی شادی انوکھی شادی ، ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

سان ڈیاگو : امریکہ اور میکسیکو کی بارڈ ر پر امریکی شخص نے میکسیکن خاتون سے شادی کر لی، دونوں کے درمیان شادی کی تقریب صرف تین منٹ تک جاری رہی جس کے بعد دولہا اپنے شہر جبکہ دلہن میکسیکو کے شہر تجوانا چلی گئی اور دونوں کے ایک ساتھ رہنے کا موقع نہ مل سکا، شادی کی تقریب کے دوران ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ نوبیاہتا جوڑا دوبارہ ملنے کے لئے پر امید تھا۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سان ڈیاگو اور میکسیکن شہر تجوانا کے سرحد پر موجود دروازے ”باب امید“ پر شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد ہوئی ، جس کے اختتام پر میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے کی بجائے اپنے اپنے ملک بھیج دیا گیا، یہ شادی امریکی شہری برین ہوسٹن اور اس کی میکسیکن منگیتر ایویلیا ریس کے درمیان ہوئی، نوبیاہتا جوڑے کے درمیان شادی کے بندھن کے بندھتے ہی علیحدہ ہوگیا،کیوں کہ کیوں کہ امریکی دلہا میکیسکو کے شہر تجوانا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس کی منگیتر امریکہ کا ویزہ حاصل کرسکتی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی دلہے برین ہوسٹن کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میری بیوی امریکہ آ سکے اور ہم دونوں ایک ساتھ زندگی گزار سکیں ، کاش ایسا ممکن ہو سکے اور یہ کہاوت سچ ثابت ہو سکے کی محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ شادی کی تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں میکسیکن دلہن ایویلیا ریس کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور افسردہ بھی ہوںکیوں کہ اب میرے جانے کا وقت ہوگیا ہے اور دوبارہ ملنے کی امید مجھے خوشی دے رہی ہے، کاش کے ہمارے درمیان یہ دیوار نہ ہوتی اور ہم آپس میں مل سکتے ، لیکن یہ دیوار ایک حقیقت ہے ۔

تاریخ کی یہ انوکھی شادی میکسیکو ، امریکہ بارڈ پر Gate of Hope نامی دروازے پر منعقد کی گئی ، دونوں ممالک کی تاریخ میں چھٹی مرتبہ امریکی حکام نے اس دروازے کو کھولا ہے، اس دروازے کو کھولنے کا مقصد ان افراد کو اپنے پیاروں سے ملانا ہے جو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان سفر نہیں کر سکتے۔ اس انوکھی شادی کے موقع پر ”باب امید “ایک گھنٹے تک کھلا رہا اور اس دوران دیگر خاندان بھی آپس میں ملے، اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک میکسیکن خاتون اپنے بیٹے سے 12سال بعد ملی ، خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کرسکتی ، اب تو میرے پوتے بھی میرے بیٹے کے ساتھ آئے ہیں اور یہ ایک ناقابل بیان صورت حال ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …