Home » Interesting News » ’میں جیل واپس جانا چاہتا ہوں‘ 20 سال بعد جیل سے رہائی پانے والے شخص نے سب سے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا، وجہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

’میں جیل واپس جانا چاہتا ہوں‘ 20 سال بعد جیل سے رہائی پانے والے شخص نے سب سے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا، وجہ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) آزادی سے محبت انسان کی فطرت کا حصہ ہے اور قید سے اسے فطری طور پر ہی خوف آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش جیل جانا پسند نہیں کرتا لیکن بھارت میں ایک شخص نے جیل سے رہائی ملنے کے بعد ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ ہر کوئی اس کی بات سن کر حیرت زدہ رہ گیا ہے۔ 
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پشکردھت نے 20 سال قبل اپنی اہلیہ او ربیٹی کو قتل کر دیا تھا۔ اتر اکھنڈ کے شہر پٹھو گڑھ سے تعلق رکھنے والا پشکر جب قید کی سزا پوری ہونے پر جیل سے رہا ہوکر واپس آیا تو چند دن بعد ہی دوبارہ جیل جانے کی درخواست کر دی۔
دراصل رہائی کے بعد پشکر جب اپنے گاﺅں واپس پہنچا تو وہاں کا منظر دیکھ کر اس کا دل پارہ پارہ ہو گیا۔ اس کی رہائی سے کچھ عرصہ قبل خوفناک سیلاب آیا تھا جس میں گاﺅں کے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے اور جو زندہ بچے وہ علاقہ چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔ جب وہ اجڑے ہوئے گاﺅں پہنچا تو تمام گھر خالی پڑے تھے اور وہاں کسی انسان کا نام و نشان تک نہیں تھا۔
پشکر نے اپنے دکھ اور بیچارگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ”میرا گاﺅں بھوتوں کا مسکن نظر آ رہا تھا۔ جب میں وہاں پہنچا تو میرے سوا وہاں کوئی انسان نہیں تھا۔ سارا علاقہ ہی ویران ہو چکا تھا اور آس پاس کے کسی گاﺅں میں بھی انسانی آبادی نہیں تھی۔ یہ منظر دیکھ کر میرا دل ایسا اداس ہوا کہ میں نے سوچا کہ واپس جیل چلا جاﺅں۔ بس یہی سوچ کر میں نے جیل حکام کے نام درخواست لکھ دی کہ وہ مجھے واپس جیل میں جانے کی اجازت دے دیں۔
میں نے اپنی جوانی جیل میں گزار دی ہے اور اب ادھیڑ عمری میں نہ میرے پاس گھر ہے اور نہ کوئی رشتہ دار۔ ایسی صورت میں میں جیل سے باہر رہ کر میں کیا کروں گا۔ وہاں جیل میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو میرے دوست ہیں۔ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں لیکن میرے دکھ درد کو سمجھنے والے ہیں۔ میں ان کھنڈرات میں اکیلا تو نہیں رہ سکتا۔ یہاں کبھی میرا ہنستا بستا گھر تھا لیکن اب تو یہ بھوتوں کا مسکن لگتا ہے۔“
اخبار ٹائمز آف انڈیا نے جیل حکام کو دی گئی پشکر کی درخواست کے بارے میں معلومات لیں تو بتایاگیا کہ اس کی درخواست سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو بھیج دی گئی ہے اور تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …