Home » Interesting News » ’میں نے اُسے جنم دیا تھا اور اب وہ واپس میرے جسم کے اندر چلا گیا ہے‘

’میں نے اُسے جنم دیا تھا اور اب وہ واپس میرے جسم کے اندر چلا گیا ہے‘

wapis

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) رئیلٹی شو بگ باس کا حصہ رہنے والی صوفیہ حیات نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ پورا ہندومعاشرہ ششدر ہے۔ صوفیہ حیات جو بہت عرصہ شوبز کی چکاچوند میں رہی، کچھ عرصہ قبل اس نے اچانک انتہائی مذہبی روپ دھار کر دنیا کو حیران کر دیا۔ وہ ہندوستان بھر میں مندروں پر بکثرت جانے لگی اور راہبہ کے جیسی زندگی گزارنے لگی تھی۔ اب اس نے دعویٰ کر دیا ہے کہ ”ہندودیوتا شیوا کو میں نے جنم دیا تھا اور اب وہ واپس میرے اندر چلا گیا ہے۔“ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”مجھے آج معلوم ہوا کہ میں نے شیوا کو جنم دیا تھا۔ آج وہ واپس میرے پاس آیا اور میرے اندر چلا گیا۔“ صوفیہ حیات ان دنوں اورنگ آباد میں کیلاش مندر میں پوجا پاٹ میں مصروف ہے۔

اس نے مزید لکھا کہ ”اورنگ آباد کا کیلاش مندر بہت طاقتور ہے۔ اس مندر میں پوجا کے دوران اچانک میں نے اپنے اندر ایک مقناطیسی توانائی محسوس کی جس نے میرے سر کو شیولنگ(ایک کالا پتھر جسے ہندو اپنے دیوتا شیوا سے موسوم کرتے ہیں)کی طرف موڑ دیا اور میرا سر کسی مقناطیس کی طرح شیو لنگ کے ساتھ لگ گیا۔یوں محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی بہت طاقتور چیز رونما ہو رہی ہے۔ میرا جسم تبدیل ہو رہا تھا۔ اچانک شیوا میرے سامنے آیا اور پھر میرے جسم کے اندر چلا گیا۔ میں اپنے جسم میں اس قدر طاقتور تبدیلی پر خوفزدہ ہو گئی تھی۔ اب شیوا میرے اندر موجود ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق صوفیہ حیات نے اس کے علاوہ بھی بہت سے ایسے دعوے کیے اور اپنے آپ کو ”گیئا ماں صوفیہ“ قرار دیا۔

#paksa

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …