Home » Interesting News » ’میں نے اپنی 3 معصوم بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے شیطان کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر۔۔۔‘

’میں نے اپنی 3 معصوم بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں سے شیطان کے ہاتھ میں دے دیا اور پھر۔۔۔‘

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں لاری نسرنامی سابق جمناسٹک ڈاکٹر 100سے زائد ایتھلیٹ لڑکیوں کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں زیرحراست ہے اور اس کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ گزشتہ روز اس مقدمے کی سماعت میں تین بہنوں اور ان کے باپ کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ان تینوں بہنوں کو بھی لاری نسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچیوں کے باپ رینڈل مارگریوس نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی بچیوں کو اس شیطان کے حوالے کر دیا۔‘ یہ کہتے ہوئے رینڈل اپنی جگہ سے بھاگا اور جا کر ملزم لاری نسر پر حملہ کر نے کی کوشش کی، تاہم اس تک پہنچنے سے پہلے ہی پولیس آفیسرز نے رینڈل کو پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور ہتھکڑی پہنا دی۔
رپورٹ کے مطابق بعدازاں رینڈل نے اپنی حرکت پر عدالت سے معافی مانگ لی جس پر اسے رہا کر دیا گیا۔ پیشی کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رینڈل کا کہنا تھا کہ ”میں اپنی حرکت پر معذرت خواہ ہوں۔ میرا ارادہ قطعاً لاری نسر کو قتل کرنے کا نہیں تھا، میں صرف اتنا چاہتا تھا کہ اسے بھی کچھ تکلیف محسوس ہو۔“ اس نے کہا کہ ”اس شیطان نے میری بیٹیوں کے ساتھ جو کچھ کیا ہے میں اسے کبھی معاف نہیں کروں گا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

 

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …