Home » Interesting News » ”میں نے ایسی طاقت حاصل کرلی ہے کہ مجھ پر گولی بھی اثر نہیں کرے گی“

”میں نے ایسی طاقت حاصل کرلی ہے کہ مجھ پر گولی بھی اثر نہیں کرے گی“

goli

نیویارک(نیوزڈیسک) بعض اوقات انسان حقیقت سے دور ہوکر خیالی دنیا میں چلا جاتا ہے اور وہ اپنے آپ پر اس قدر یقین کرنے لگتا ہے کہ غلط قدم اٹھاتے ہوئے ذرا بھی نہیں ہچکچاتااور ایسا ہی کچھ گھانا کے ایک پادری کے ساتھ بھی ہوا۔ اس پادری کا خیال تھا کہ اس نے ایسی طاقت حاصل کرلی ہے جس کی وجہ سے گولی اس کے جسم میں پیوست نہیں ہوسکے گی اور گولی اس پر بالکل بھی اثر نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاسٹر ناناٹولوفاسیٹونے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایسی مرعی طاقتیں حاصل کرلی ہیں کہ اگر اس کی جانب گولی چلائی جائے تووہ اس کے جسم میں داخل نہیں ہوسکتی اور وہ اسے باہر ہی روک سکتا ہے۔ اتوار کے روز اس نے اپنے فالوﺅرز کو کہا کہ وہ اس کی جانب گولی چلائیں تاکہ وہ انہیں دیکھا سکے کہ وہ کس قدر طاقتور ہے۔ شہر سکائے ایڈومیس نیوٹن کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے چاہنے والے گولی نہیں چلانا چاہتے تھے لیکن پاسٹر کے اصرارپر ایک شخص نے گولی چلائی اور فوری طور پر وہ گولی اس کے سینے میں گھس گئی اور وہ خون میں لت پت ہوگیا۔ یہ بات سب کے سامنے عیاں ہوئی کہ پادری نے کوئی بھی خفیہ طاقت حاصل نہیں کی تھی ۔ لوگوں نے ریسکیوحکام کو اطلاع دی اور انہوں نے اسے سنیانی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …