Home » Interesting News » ’میں نے 2 روحوں کو عجائب گھر کے بیت الخلاءمیں ایک دوسرے کے ساتھ یہ شرمناک کام کرتے دیکھا اور پھر۔۔۔‘ بھوتوں کا پیچھا کرنے والے شخص نے ایسا واقعہ سنادیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

’میں نے 2 روحوں کو عجائب گھر کے بیت الخلاءمیں ایک دوسرے کے ساتھ یہ شرمناک کام کرتے دیکھا اور پھر۔۔۔‘ بھوتوں کا پیچھا کرنے والے شخص نے ایسا واقعہ سنادیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت کی تلاش کرنے والے اکثر ایسے واقعات شیئر کرتے رہتے ہیں جو عقل سے ماوراءہوتے ہیں لیکن اب بھوتوں کے ایک متلاشی نے ایسا واقعہ بیان کر دیا ہے کہ سن کر پوری دنیا دنگ رہ گئی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 38سالہ سٹیفن بریگز نامی اس شخص کا دعویٰ ہے کہ بھوتوں کی تلاش کے اس مشن میں 100سے زائد بار اس کا بھوتوں سے سامنا ہو چکا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ برطانوی شہر مشرقی کیرکبے (East Kirkby)کے عجائب گھر میں گیا جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس میں بھوت بستے ہیں۔ سٹیفن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اس عجائب گھر میں بھوتوں کی تلاش کے دوران ٹوائلٹ میں دو بھوتوں کو جنسی عمل کرتے ہوئے دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”میں نے عجائب گھر کے تمام کمروں اور ہالز کا معائنہ کیا اور جب میں ٹوائلٹ میں گیا تو وہاں میں نے دو بھوتوں کو سیکس کرتے ہوئے دیکھا۔ میں نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا اور انہیں جنسی عمل سے منع کیا تو وہ اچانک غائب ہو گئے۔ اس کے بعد میں نے پورا ٹوائلٹ دیکھا لیکن وہاں کوئی نہیں تھا۔ میرے ساتھی ٹوائلٹ کے باہر موجود تھے۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کو باہر جاتے نہیں دیکھا۔“سٹیفن کا کہنا تھا کہ ”کئی مواقع پر بھوتوں نے مجھ پر حملہ تو کیا تو لیکن اپنی زندگی میں میں نے بھوتوں کو یہ کام کرتے ہوئے پہلی بار دیکھا ہے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …