Home » Interesting News » ’میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے۔۔۔‘ دوران پرواز پائلٹ نے اچانک خاتون مسافر سے سپیکر پر ایسی بات کہہ دی کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

’میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے۔۔۔‘ دوران پرواز پائلٹ نے اچانک خاتون مسافر سے سپیکر پر ایسی بات کہہ دی کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر کی تاریخ میں ایسا دلچسپ واقعہ شاید ہی کبھی پیش آیا ہو کہ دوران پرواز طیارے کے پائلٹ نے کسی خاتون مسافر کو شادی کی پیشکش کر دی ہو، جس کے جواب میں خاتون نے بھی شرماتے ہوئے ہاں کہہ دی ہو، اور پھر پورا طیارہ تالیوں سے گونج اٹھا ہو۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ اردن کی شاہی ائیرلائن کی عمان سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران پیش آیا۔ طیارے کے کپتان رچرڈ ابو مانح کی محبوبہ بھی اس طیارے میں سفر کررہی تھیں۔ رچرڈ نے اس موقع کو غنیمت جانا اور جب طیارہ ہزاروں فٹ بلندی پر پرواز کررہا تھا تو انہوں نے طیارے کے سپیکر پر اپنی محبوبہ کو مخاطب کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے طیارے میں اعلان کیا ”آج کی پرواز بہت خاص ہے کیونکہ وہ لڑکی جس سے میں محبت کررہاہوں اسی طیارے میں سفر کررہی ہیں اور میں انہیں شادی کی پیشکش کرنے جارہا ہوں۔“ پھر وہ کاک پٹ سے باہر آئے اور اپنی محبوبہ کے سامنے ایک گھٹنے پر جھک کر انہیں شادی کی پیشکش کی۔ جب رچرڈ کی محبوبہ نے ان کی پیشکش کو قبول کیا تو سب مسافروں نے تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر متعدد مسافروں کی جانب سے اس جوڑے کو پھول اور دیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔ طیارے کے عملے کی جانب سے اس خوبصورت موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ”رائل جارڈن ائیرلائن فیملی کی جانب سے آپ کے لئے ڈھیروں مبارک اور زندگی بھر کی خوشیوں کی دعا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …