Home » Interesting News » ’میں 21 برس سے خفیہ طور پر اس ائیرلائن کیلئے بطور پائلٹ کام کررہا ہوں‘ کس ملک کے بادشاہ نے یہ انکشاف کردیا؟ جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی

’میں 21 برس سے خفیہ طور پر اس ائیرلائن کیلئے بطور پائلٹ کام کررہا ہوں‘ کس ملک کے بادشاہ نے یہ انکشاف کردیا؟ جان کر پوری دنیا دنگ رہ گئی

sadar

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ بادشاہ بس عیش و عشرت سے بھرپور رنگین محفلوں میں ہی گم رہتے ہیں لیکن نیدرلینڈز کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے یہ انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے کہ وہ گزشتہ 21 سال سے ملک کی بڑی ائرلائن میں چھپ چھپ کر پائلٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پہلی بار سامنے آیا ہے کہ نیدرلینڈز کی ائیرلائن ’کے ایل ایم‘ کی پروازوں میں بادشاہ ولیم الیگزینڈر کو پائلٹ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ ولندیزی عوام کو علم نہیں تھا کہ ان کا بادشاہ کمرشل پائلٹ بھی ہے لیکن جب انہیں یہ بات پتہ چلی ہے تو وہ حیران رہ گئے ہیں۔

سالہ بادشاہ نے کے ایل ایم ائیرلائن کے ساتھ باقاعدہ گیسٹ پائلٹ کے طور پر اپنی خدمات کا سلسلہ کئی دہائیوں سے شروع کر رکھا ہے۔ وہ فوکر 70 جہاز اڑاتے رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے نیدرلینڈز کی ہی ایک اور ائیرلائن مارٹن ائیر کیلئے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اب وہ بوئنگ 737 کو اڑانے کی تربیت حاصل کریں گے کیونکہ فوکر طیارے فضائی سروس سے نکالے جارہے ہیں۔
بادشاہ سلامت عام طور پر مہینے میں دوبار پرواز کرتے ہیں اور چونکہ وہ گیسٹ پائلٹ ہوتے ہیں لہٰذا ہمیشہ کو پائلٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہوا بازی کے شوق کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ”یہ میرا مشغلہ ہے۔ اس کی وجہ سے میں زمین پر اپنی شاہی ذمہ داریوں سے فرصت پاسکتا ہوں، اور جب میں پرواز کرتا ہوں تو مجھے اپنا ذہن بالکل مختلف کام پر مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میرے پاس ایک طیارہ اور مسافر ہوتے ہیں جن کی ذمہ داری میرے کندھوں پر ہوتی ہے۔ آپ زمین کی پریشانیوں کو اپنے ساتھ آسمان میں نہیں لے جاسکتے۔ میرے لئے ہوابازی کا یہی سب سے زیادہ پسندیدہ پہلو ہے۔ یہ کام مجھے پسند ہے اور مجھے خوشی دیتا ہے اور میں اسے کرتا رہوں گا۔“

sadar

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …