Home » Interesting News » نائجیرین لڑکی کا 137گھنٹے تک مسلسل رقص ،ریکارڈ قائم

نائجیرین لڑکی کا 137گھنٹے تک مسلسل رقص ،ریکارڈ قائم

ابو جا (این این آئی) پورے 137 گھنٹے تک رقص کرکے 22سالہ نائجیرین لڑکی نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 22سالہ لڑکی نے مسلسل 137گھنٹوں تک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ۔ڈیبی نامی لڑکی نے یہ کارنامہ نائجیریا کے ایک شاپنگ مال میں سر انجام دیا اور مسلسل 137گھنٹوں تک ڈانس کرکے طویل ترین رقص کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2010ء میں بھارتی ڈانسر نے 123گھنٹے تک ڈانس کرکے قائم کیا تھا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …