Home » Interesting News » نرسری میں پڑھنے و الی 5 سالہ عرب بچی نے پاس ہونے کی خوشی میں اپنی ٹیچر کو ایسا قیمتی ترین تحفہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی اس شاہ خرچی پر دنگ رہ جائیں گے

نرسری میں پڑھنے و الی 5 سالہ عرب بچی نے پاس ہونے کی خوشی میں اپنی ٹیچر کو ایسا قیمتی ترین تحفہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی اس شاہ خرچی پر دنگ رہ جائیں گے

arbi

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں نرسری میں پڑھنے والی 5سالہ بچی نے پاس ہونے کی خوشی میں اپنی ٹیچر کو ایسا شاندار تحفہ دے دیا ہے کہ دنیا حیران رہ گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام نور الفارس ہے۔ اس نے نرسری کا امتحان پاس کرنے پر اپنی ٹیچر کو قیمتی مرسیڈیز گاڑی تحفے میں دے دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بچی کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھی ہوتی ہے جبکہ گاڑی کی ونڈسکرین پر عربی زبان میں لکھا ہوتا ہے کہ ”یہ کار میری پسندیدہ ٹیچر نادیہ کے لیے ہے۔“

رپورٹ کے مطابق نور کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی ٹیچر کو یہ کار تحفے میں اس لیے دی ہے کہ میں اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتی تھی۔“ مگر مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ”یہ گاڑی دراصل نور کے والد نے ٹیچر کو دی ہے کیونکہ حال ہی میں اس بچی کی والدہ انتقال کر گئی تھی اور نادیہ نامی ٹیچر نے بچی کو اس صدمے سے نکلنے میں بہت زیادہ مدد کی تھی۔“نور کے باپ نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ ”نادیہ نے میری بیوی کے انتقال کے بعد میری بیٹی کو سہارا دینے میں بہت مدد کی اور انتہائی مثبت انداز میں بچی کی مدد کی۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …