Home » Pakistani Headlines » نریندر مودی سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی:نوازشریف

نریندر مودی سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی:نوازشریف

news-1448915796-8471_large

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی اورمثبت بات چیت ہوئی تاہم ان کے اورمودی کے درمیان جو گفتگو ہوئی اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔
پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا پاک بھارت بات چیت آگے بڑھنے کی بہت امید ہے اور آج مودی سے ملاقات انتہائی اچھے ماحول میں ہوئی اور امید ہے کہ اور اچھے ماحول میں بھی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنے اچھے جذبات کو ہی عمل میں لانا چاہیے ،معاملات بہتر کرنے کیلئے آج افغان صدر سے بھی ملاقات ہو ئی ہے اور تمام ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہو ئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے اور مودی کے درمیان جوبھی بات چیت ہو ئی وہ اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …