Home » Pakistani Headlines » نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(پاکستان)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی امیدوار اقبال شاہ کی کامیابی پر ہونے والے لودھراں جلسے میں نوازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی ہوں گے۔اس موقع پہ سابق وزیرا عظم نواز شریف جنوبی پنجاب میں خطیر بجٹ سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور وزیر اعلی پنجاب کی عوام کی خدمت کے لیے خصوصی کاوشوں کا ذکر بھی کریں گے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جلسہ عام سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اخلاق کے منافی سیاست اور پاناما فیصلے سمیت عدالتوں میں اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا بھی ذکر کریں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …