Home » Pakistani Headlines » نوازشریف کا چیئرمین نیب کے الزامات پر پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کا چیئرمین نیب کے الزامات پر پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف نے چیئرمین نیب کے الزامات پر آج پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وہ نیب کے الزامات کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوائے تھے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف عدالتی کارروائی کے بعد پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں نیب کے الزمات کا جواب دیں گے ،پریس کانفرنس کا وقت عدالتی کارروائی کے بعد طے کیا جائے گا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …