Home » Pakistani Headlines » نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست کردی گئی۔درخواست عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف نے پاکستان اورقومی سلامتی اداروں کوبدنام کیا،سابق وزیراعظم کابیان ملک سے غداری کے مترادف

واضح رہے کہ چند دن قبل نواز شریف نے مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنہیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کاحکم جاری کرے

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …