Home » Pakistani Headlines » نوازشریف کی نیب کے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد 08 نومبر

نوازشریف کی نیب کے تینوں ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد 08 نومبر

اسلام آباد(پاکستان)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی نیب کے تینوں ریفرنسزکو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کر دی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نوازشریف کی نیب کے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کی تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی،اب تینوں ریفرنسز الگ لگ چلیں گے ۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرکے ہمراہ نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت پہنچے تھے ،اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس میں عام اورغیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی ہے،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجودبھی ہے جبکہ وفاقی وزراءاور این اے ایز کی بڑی تعداد بھی کمرہ عدالت میں موجود ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …