Home » Interesting News » ”نواز شریف نے پانچ دن میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد نہ کیا تو۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، پانچ روز میں کیا کچھ ہو جائے گا؟ جان کر نواز شریف تو کیا مریم نواز بھی بے حد پریشان ہو جائیں گی

”نواز شریف نے پانچ دن میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد نہ کیا تو۔۔۔“ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، پانچ روز میں کیا کچھ ہو جائے گا؟ جان کر نواز شریف تو کیا مریم نواز بھی بے حد پریشان ہو جائیں گی

لاہور (پاکستان) معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ اگر اگلے پانچ روز میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد نہ کیا گیا تو پھر بہت کچھ ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”اگلے پانچ روز میں حتمی اعلان یا تو کرنا پڑے گا اور اگر نہیں کریں گے تو بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ جائیں گے۔
بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) میں غیر متنازعہ ہیں، جن لوگوں کا مریم نواز شریف کے ساتھ اختلاف ہے وہ بھی کلثوم نواز کے نام پر راضی ہو جائیں گے۔ یہ کہنا کہ بیگم کلثوم نواز کو ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا، ان ساتھ زیادتی ہے کیونکہ ان کا بڑا کردار رہا ہے اور لوگ ان کی بڑی عزت کرتے ہیں، ان کے نام پر اتفاق ہو سکتا ہے۔

نواز شریف اگر پارٹی کے صدر نہیں رہتے اور بیگم کلثوم نواز صاحبہ پارٹی صدر بنتی ہیں تو میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف ان کے خلاف کوئی بغا وت کریں گے جبکہ اس سے خاندان میں اختلافات کم ہوں اور ان میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔ لیکن اگر آپ نے پارٹی کو بچانا ہے تو شہباز شریف کے بارے میں ایک باقاعدہ اعلان کم از کم وزارت عظمیٰ کے حوالے سے آپ کو کرنا پڑے گا ورنہ اگلے پانچ روز میں بہت کچھ ہو جائے گا۔ “

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان لے لیا

امریکی تاجر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر کرائے پر مکان …