Home » Pakistani Headlines » نواز شریف کا چودھری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے کامبینہ معاملہ، چودھری نثار بھی میدان میں آگئے، ایسا اعلان کر دیا کہ پوری ن لیگ حیرت میں مبتلا ہو جائے گی

نواز شریف کا چودھری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے کامبینہ معاملہ، چودھری نثار بھی میدان میں آگئے، ایسا اعلان کر دیا کہ پوری ن لیگ حیرت میں مبتلا ہو جائے گی

راولپنڈی(پاکستان)مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج لاہور میں ہوا تاہم اس میں سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار شامل نہ ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے چودھری نثارکو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلا س میں مدعو نہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی تردید مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کر دی تھی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اس صورتحال پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثار بھی میدان میں آگئے ہیں، سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکے ترجمان نے کہا ہے کہ چوھری نثارایک دو دن تک موجودہ صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ چودھری نثار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مبینہ بیان پر بھی مفصل بیان دیں گے۔تاہم چوہدری نثار کے ترجمان کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عمل کا آج لاہور میں اجلاس ہوا تھاجس میں مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدروزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو مقرر کیا گیا۔تاہم اس اہم جلاس میں سابق وزیرداخلہ چودھری نثار تشریف نہیں لائے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے خود ان کو اجلاس میںمدعو کرنے سے روکا تھا۔خواجہ سعد رفیق اور دوسرے رہنماوں نے نواز شریف کو منانے کی کوشش کی مگر وہ نہ مانے اور چودھری نثار کو مرکزی مجلس عاملہ کی دعوت نہ دی گئی اور نہ ہی وہ اس میں شرکت کے لیے آئے۔جبکہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ وہ ایک دو دن تک اس بارے مفصل بیان دیں گے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …