Home » Pakistani Headlines » نواز شریف کی وجہ سے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے،ہوش کے ناخن لیں، اس طرح ملک نہیں چلے گا: سابق وزیر عظم

نواز شریف کی وجہ سے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے،ہوش کے ناخن لیں، اس طرح ملک نہیں چلے گا: سابق وزیر عظم

اسلام آباد (پاکستان)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وجہ سے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اس طرح ملک نہیں چلے گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا موسم کدھر جا رہا ہے؟ نواز شریف کی وجہ سے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے پاکستان بنانے والوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس طرح کی پابندیاں لگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ پاکستان آنا کیوں بند ہوگئے؟ ہماری ترقی سبوتاژ ہورہی ہے، آج پاکستان نئے سرے سے تنہائی کی طرف جارہا ہے، ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اس طرح ملک نہیں چلے گا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس پر میاں نواز نے کہا کہ مسئلہ لوڈ شیڈنگ کا نہیں بلکہ انشورنس کا ہے، کچھ پیسے دینے کا معاملہ ہے وہ آج (جمعرات کو )وزیر اعظم سے ملاقات میں اس معاملے پر بات کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی کی خواتین کے حوالے سے نازیبا بیان پر نواز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے الفاظ واپس لے لیے ہیں اور اگر کوئی اپنی غلطی کا احساس کرے تو اس کو سراہا جانا چاہیے ، مسلم لیگ ہمیشہ معاشرتی اقدار کا احترام کرتی رہی ہے۔

دھرنوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں افشا کرنے سے پہلے ہی ہم سدھر جائیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …