Home » Interesting News » نوجوان مسلمان میاں بیوی ایک سال کا سفر طے کرکے عمرہ کرنے مکہ پہنچ گئے، پیدل نہیں گئے بلکہ۔۔۔ ایسا طریقہ اپنایا کہ دنیا بھر کے مسلمان داد دینے پر مجبور ہوگئے

نوجوان مسلمان میاں بیوی ایک سال کا سفر طے کرکے عمرہ کرنے مکہ پہنچ گئے، پیدل نہیں گئے بلکہ۔۔۔ ایسا طریقہ اپنایا کہ دنیا بھر کے مسلمان داد دینے پر مجبور ہوگئے

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر سے لاکھوں لوگ ہر سال حج و عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ یہ سب ہوائی سفر کرکے وہاں جاتے ہیں لیکن انڈونیشیاء کے ایک میاں بیوی ایسے طریقے سے ایک سال کا سفر طے کرکے عمرہ کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں کہ سن کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ حکم مبروری اور اس کی اہلیہ روفنگتل اسلامیہ بائیسکل پر سفر کرتے ہوئے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔

اس سفر میں انہوں نے کل 7ممالک عبور کیے اور 12ہزار کلومیٹر فاصلہ بائیسکل پر طے کیا۔ انہیں انڈونیشیاء سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں ایک سال لگا۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشئن جزیرے ایسٹ جاوا کے شہر مالانگ کے اس جوڑے نے اپنے سفر کا آغاز 17دسمبر 2016ء کو کیا تھا۔ ڈیڑھ ماہ تک وہ اس سفر کی تیاری کرتے رہے۔اس کے لیے انہوں نے فیکٹری سے خاص سائیکل تیار کروائی جس پر دو سیٹیں لگی ہوئی تھیں اور دو لوگوں کے لیے پیڈل لگے ہوئے تھے۔ اس میں سامان رکھنے کے لیے بھی بڑے کیریئر بنائے گئے تھے۔اس جوڑے کو سائیکل کی تیاری اور سفر کے اخراجات کے لیے این جی اوز اور مخیر شخصیات نے مالی امداد فراہم کی تھی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …